بختاور بھٹونے اپنے بیٹے  میر حاکم کی پہلی تصویر شیئر کردی

کراچی(آئی این پی ) سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی اور بلاول بھٹو کی ہمشیرہ بختاور بھٹو نے اپنے بیٹے میر حاکم محمود چوہدری کی پہلی تصویر شیئر کی ہے۔ بختاور کے ساتھ ان کے شوہر محمود چوہدری نے بھی یہی تصویر اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر شیئر کی۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے بختاور نے بتایا کہ یہ تصویر اس وقت کی ہے جب ان کے بیٹے کو دنیا میں آئے ایک ہفتہ ہوگیا تھا۔ تصویر میں ننھا حاکم جس بستر پر لیٹا ہوا ہے اس کے اوپر اس کا نام بھی درج ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...