اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ہر حد تک جائیں گے۔ عوام کی تکالیف کا تدارک عمران خان کی پہلی ترجیح ہے۔ اپنی ایک اور ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ علامہ اقبال کے مجموعہ کلام ضرب کلیم کے چند اشعار بھی شیئر کئے۔ میں نے اے میر سپہ! تیری سپہ دیکھی ہے ،'قل ھو اللہ، کی شمشیر سے خالی ہیں نیام ،آہ! اس راز سے واقف ہے نہ ملا، نہ فقیہ، وحدت افکار کی بے وحدت کردار ہے خام، قوم کیا چیز ہے، قوموں کی امامت کیا ہے ،اس کو کیا سمجھیں یہ بیچارے دو رکعت کے امام! (ضرب کلیم-اقبال) علاوہ ازیں وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اگلے 6 ماہ کے لئے2 کروڑ خاندانوں کو آٹا، گھی، دال پر 120 ارب روپے کی سبسڈی کے احساس راشن سپورٹ پروگرام کا اعلان کردیا ہے۔ وزیر مملکت اطلاعات و نشریات نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ احساس راشن سپورٹ پروگرام سے ان خاندانوں کو آٹا، دال، گھی 30 فیصد سستی ملیں گی۔
عوامی تکالیف کا تدارک وزیر اعظم کی تر جیح: فواد چودھری
Nov 04, 2021