گورنر سندھ نے 220 کے وی گرڈسٹیشن این ٹی ڈی سی جھمپیر-Iکا افتتاح کردیا

Nov 04, 2021

لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے امریکی قونصل جنرل مارک سٹرو اور ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرز این ٹی ڈی سی کے ہمراہ  220کے وی گرڈ سٹیشن جھمپیر ۱ کا افتتاح کیا۔امریکہ کی جانب سے کی گئی یہ سرمایہ کاری پاکستان کے قومی گرڈ میں ونڈ پاور پلانٹس سے پیدا ہونے والی 780 میگاواٹ صاف توانائی کا اضافہ کرے گی۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے یو ایس ایڈ کی جانب سے پاکستان کے پاور سیکٹر میں تعاون اور مالی معاونت کو سراہتے ہوئے ملک میں گرین انرجی کی پیداوار کے مقصد کو  فروغ دینے کے لیے سرکاری اور نجی شعبوں کے درمیان زیادہ سے زیادہ رابطے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ونڈ انرجی ماحول دوست ہے اور تیل سے چلنے والے پاور پلانٹس کے مقابلیمیں سستی بجلی ہے، لہذا اس میں نجی شعبے کی شراکت سے انرجی مکس میں اس کا حصہ بڑھانے میں مدد ملے گی۔امریکی حکومت کی جانب سے یو ایس ایجنسی فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ (USAID) کے ذریعے سندھ کے ضلع ٹھٹھہ کے جھمپیر ونڈ کوریڈور میں ٹرانسمیشن لائنوں اور گرڈ سٹیشن کی تعمیر کیلئے مالی معاونت کی۔یوایس ایڈ کی اس سپورٹ سے نجی ونڈ پاور پلانٹس نیشنل گرڈ کو بجلی فروخت کر رہے ہیں۔ یہ کامیابی ظاہر کرتی ہے کہ حکومتی تعاون سے توانائی کا شعبہ مقامی اور قومی اقتصادی ترقی کا معاون ثابت ہو سکتا ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ2010سے یو ایس ایڈ نے قومی گرڈ میں 3900 میگاواٹ سے زیادہ بجلی کا اضافہ کرنے کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ شراکت داری کی ہیجس سے 47 ملین سے زائد پاکستانی مستفید ہو رہے ہیں۔ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی انجینئر محمد ایوب نے کہا کہ این ٹی ڈی سی نے نیشنل گرڈ میں گرین انرجی شامل کرنے کے لیے ایسوسی ایٹڈ ٹرانسمیشن لائنز اور220 کے وی گرڈ سٹیشن جھمپیر-I کی تعمیر پر بھرپور محنت سے کام کیا اور اس وقت 19 ونڈ پاور پلانٹس اس گرڈ سٹیشن سے منسلک ہیں۔

مزیدخبریں