زبیر ظہیرسے اہلیہ کے انتقال پرخورشید قصوری ،عبدالخبیر آزاد و دیگر کا اظہارتعزیت

Nov 04, 2021

لاہور(خصوصی نامہ نگار) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سر براہ اور مر کزی جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیرعلامہ زبیر احمد ظہیرسے انکی اہلیہ کی وفات سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری ،سابق وزیر محمد شفیق چوہدری ، اہلسنت والجماعت کے سر براہ مولانا محمد احمد لدھیانوی سمیت سیاسی ،مذہبی ،سماجی او ر کاروباری شخصیات کا اظہار تعزیت اور مر حومہ کیلئے دعامغفرت کی گئی۔ زبیر احمد ظہیر سے انکی رہائش گاہ پر جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیرلیاقت بلوچ ،چیئر مین رویت ہلا ل کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد ،ایم پی اے رانا وحید احمد خان، ایم پی اے کر نل (ر) محمد شجاع ، متحدہ جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سید ضیاء اللہ شاہ بخاری اور چاروں مسالک متحدہ محاذ کے چیئر مین مولانا عاصم مخدوم ،مولانا شعیب ہارون قاسمی ،مولانا عبد الرئوف ملک ودیگر نے بھی ملاقات کی اور ان کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت او ر مر حومہ کے لیے دعا مغفرت کی ۔تحر یک منہاج القر آن کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے پروفیسر سہیل رضا قادری اور علامہ ساجد نقوی کی جانب سے صغیر عباس ورک نے زبیر احمد ظہیرکی رہائش گا ہ پر جاکر ان سے اظہار تعزیت کیا اور مر حومہ کیلئے دعا مغفرت کی ہے ۔جبکہ زبیر احمد ظہیرنے تمام مکتبہ فکر کے علمائ،سیاسی اور سماجی رہنمائوں کا شکر یہ اداکرتے ہوئے اپنے اوراپنی فیملی کے ساتھ اظہار تعزیت کیلئے حر مین الشر فین سمیت بیرون ممالک سمیت ملک بھر سے ٹیلی فون پر تعزیت کر نیوالوں کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

مزیدخبریں