پاک چین دوستی کی سالگرہ تقریبات منفرد انداز میں منائی جائینگی،خیال احمد کاسترو

Nov 04, 2021

لاہور(سپیشل رپورٹر) وزیر ثقافت پنجاب خیال احمد کاسترو کی زیر صدارت سترہویں پاک چین دوستی تقریبات کے حوالے سے چوتھا اجلاس الحمرا میں منعقد ہوا ۔ سیکرٹری انفارمیشن، ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے اجلاس میں شرکت کی۔ وزیر ثقافت پنجاب خیال احمد کاسترو کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی کی سترہویں سالگرہ کی سال بھرپر محیط تقریبات منفرد انداز میں منائی جائیں گی۔ چین اور پاکستان میں دہائیوں پر محیط گہرے ثقافتی اور سفارتی تعلقات موجود ہیں۔ سیکرٹری انفارمیشن راجہ جہانگیر انور کا کہناتھاتقریبات کیلئے پاکستان میں موجود چینی قونصلیٹ کو بھی شامل کیا جائے گا۔پنجاب کی ساری سول سوسائٹی پر جوش طریقے سے پاک چین دوستی کو منائیگی۔ وزیر ثقافت نے اس موقع پر بات  ہوئے کہا کہ پاک چین دوستی کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب کے تمام محکمے پروگرامز منعقد کریں گے۔ جس میں اسپیشل ڈیجیٹل سٹالز اور فولک  پروگرام بھی منعقدکے جانیگے . اس موقع پر پاک چین دوستی پر مبنی گانا بھی ریلیز کیا جائے گا۔ پنجاب کی تمام آرٹس کونسلز میں ترتیب وار پروگرامزمنعقد کروائے جائیں گے۔ 

مزیدخبریں