لاہور(خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں سٹریٹ کرائم،ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے ۔عمران خان کب تک اپنی ناقص حکمت عملی کا ملبہ پنجاب پولیس کی اعلیٰ قیادت پر ڈالتے رہیں گے ۔شہید پولیس اہلکاروں کا خون ناحق ان نالائقوں کے ہاتھوں پرہے۔ ہر سانحے پر آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری کو تبدیل کرنے سے تبدیلی نہیں آسکتی۔ بیوروکریسی کے تبادلے عمران خان کا پسندیدہ مشغلہ بن چکے ہیں۔
بیورکریسی کے تبادلے وزیراعظم کا پسندیدہ مشغلہ بن چکا: عظمیٰ بخاری
Nov 04, 2021