کراچی (نیوزرپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا نہیں مزید مہنگائی کا اعلان کیا ہے ،پیٹرول مہنگا ہوگا تو بجلی ،گاڑیوں کے کرائے ،گیس کی قیمتوں سمیت ہر چیز میں اضافہ ہوجاتا ہے،کورونا وباء کے حوالے سے دنیا متاثر ہوئی ہے مگر مہنگائی کی شرح پاکستان میں زیادہ ہے ،ضرورت اشیاء کی چیزیں دنیا بھر میں سستی ہیں ،حکمران معاشی پالیسیوں کا جائزہ لینے کے ساتھ آئی ایم ایف سے چھٹکارا حاصل کرنے کا فارمولا طے کریں ،ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی نے ایک طرف غریب کی کمر توڑ دی ہے تو دوسری طرف تین سال میں دو کروڑ سے زائد افراد غربت کی لکیر سے نیچے چلے گا ،معاشی میکنیزم کو مستحکم کرنے کیلئے مشاورت سے فیصلے کئے جائیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے قوم سے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ دو خاندانوں کی بیرونی دولت ملک میں لانا حکمرانوں کی ذمہ داری ہے ،عوام نے ہمیشہ کرپشن کے خلاف حکومت کا ساتھ دیا مگر کرپشن میں کمی نہیں ہوئی ہے ،آٹا ،چینی اور گھی کے اسکینڈل سب کے سامنے ہیں غریب کو کھانے پینے کی اشیاء سستی چاہیے۔