نسلہ ٹاور پرفیصلہ‘متاثرین کو انصاف ملنا چاہئے‘علامہ ناظر عباس تقوی 

کراچی (نیوزرپورٹر)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ ناظر عباس تقوی نے نسلہ ٹاور پر سپریم کورٹ کے آرڈر پر کہا ہے کہ ہم سپریم کورٹ کے احکامات کا احترام کرتے ہیں مگر ساتھ ساتھ سپریم کورٹ کے جسٹس صاحب سے یہ استدعا کرتے ہیں کہ وہ مکین جنہوں نے اپنی محنت اور حق حلال کی کمائی جمع کر کے اپنے اور اپنے بچوں کے لئے گھر خریدا ان مکینوں کے حوالے سے بھی سپریم کورٹ کو کوئی موثر اقدامات کرنے چائیے ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ وہ سرکاری ادارے جنہوں نے ایک غیر قانونی جگہ پر بلڈنگ قائم کرنے کی این او سی جاری کی ان کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے اور اس وقت کے تمام افسران جو اس غیر قانونی این او سی کو جاری کرنے میں شامل تھے ان کو بھی گرفتار کیا جائے اور جب تک حکومت سندھ ان مکینوں کو متبادل جگہ یا ان کا پیسہ واپس نہیں کرتی اس وقت تک نسلہ ٹاور کے مکینوں کو وہاں رہنے دیا جائے اس وقت نسلہ ٹاورسندھ کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے ہم چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان مکینوں کے لیے کوئی پالیسی بنائے اور آئندہ اس طرح کے غیر قانونی پروجیکٹ بنانے والے افراد کے خلاف موثر کاروائی کا حکم دیں تاکہ پھر کبھی کوئی ایسا کام نہیں ہوسکے کہ لوگوں کو اپنے گھر سے بے گھر ہونا پڑے۔

ای پیپر دی نیشن