عوامی شکایات  پرسرجانی اور  منگھوپیر تھانے کی مکمل نفری تبدیل

کراچی(نیوز رپورٹر)سرجانی اور منگھوپیر تھانے کی مکمل نفری تبدیل کر دی گئی، نفری کو سینٹرل پولیس کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق دونوں تھانوں سے تقریبا 250 کے قریب افسران و اہلکاروں کی تبدیلی کی گئی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ دونوں تھانوں کی نفری کو عوامی شکایات میں اضافے کے بعد تبدیل کیا گیا ہے۔دونوں تھانوں سے متعلق کرپشن اور اسمگلنگ کی شکایات بھی موصول ہوئی تھیں۔

ای پیپر دی نیشن