کراچی (نیوزرپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان)کے سیکریٹری مالیات تنویر قریشی نے آفاق احمد کی رہائشگاہ پر گلشن حدید سے آئے تاجروں کے وفد سے ملاقات میں کہا کہ شہر قائد کریمنلز اور مافیاز کے شکنجے میں بری طرح جکڑا ہوا ہے جبکہ ہر جانب ظلم و ناانصافی کا بازار گرم ہے حکومتی اداروے ہو یا انصاف کی فراہمی کے کوئی بھی عوامی مسائل کے حل اور جرائم کے خاتمے کیلئے سنجیدہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر ناجائز اور زیادہ منافع بخش کاروبار پر مافیاز کا راج ہے جبکہ پولیس میں موجودکالی بھیڑوں اورحکومتی افسران کی سرپرستی انکے ہر غیر قانونی کام کو تحفظ فراہم کرنے کا مضبوط زریعہ بنا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں اسٹریٹ کریمنل بے لگام جبکہ ایک بار پھر ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں تسلسل سے اضافہ ہوتا جارہا ہے گزشتہ روز بھی شہرقائدمیں 4افراد کو اندھی گولیوں کا نشانہ بنادیا گیا ہے جبکہ لوگوں کو انکی نقدی اور قیمتی اشیا سے محروم کرنے کا سلسلہ بھی اپنے عروج پر ہے جو قانون نافظ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
شہر قائد کریمنلز اور مافیاز کے شکنجے میں ہے، تنویر قریشی
Nov 04, 2021