ملک بھر کی جننگ فیکٹریز میں 62 لاکھ 57ہزار019گانٹھ کپاس آمد ٗ پی سی جی اے

Nov 04, 2021

ملتا ن (خبر نگار خصوصی) (پی سی جی اے)نے کپاس کی فیکٹریوں میں آمد کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں جسکے مطابق یکم نومبر2021تک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں 62لاکھ 57ہزار019گانٹھ کپاس آئی۔یکم نومبر2020تک 34 لاکھ52ہزار382گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی تھی۔گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 28لاکھ 4ہزار637گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں زائدآئی ہے۔ اضافے کی شرح 81.24فیصد رہی۔صوبہ پنجاب کی فیکٹریوں میں 29لاکھ 35ہزار119گانٹھ کپاس آئی ہے جو گذشتہ سال کی اسی مدت میں فیکٹریوں میں آنے والی فصل17لاکھ28ہزار285گانٹھ کپاس سے 12لاکھ6ہزار834گانٹھ زائدہے۔

مزیدخبریں