لاہور(وقائع نگار)صوبائی وزیر جنگلی حیات و ماہی پروری سید صمصام علی بخاری نے محکمہ ماہی پروری کی طرف سے سرکاری پانیوں میں کسانوں کو 500 فش کیجز دینے کے منصوبے کا افتتاح کردیا ۔اس منصوبے کے تحت سبسڈی کی مد میں حکومت 80 فیصد رقم ادا کرے گی جبکہ بقایا 20 فیصد کسان کو ادا کرنا پڑے گامنصوبے سے 6000 میٹرک ٹن مچھلی کی پیداوار میں اضافہ ممکن ہو گا۔تقریب میں ڈائریکٹر جنرل فیشریز ڈاکٹر سکندر حیات اور پروجیکٹ ڈائریکٹر کیج فشز ملک محمد رمضان بھی شریک تھے۔صوبائی وزیر جنگلی حیات وماہی پروری سیدصمصام علی بخاری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے ویڑن کے مطابق پنجاب بھر کے قدرتی پانیوں میں 4 سالوں میں پانچ ہزار فش کیجز سبسیڈی کی بنیاد پر کسانوں کو فراہم کیے جائیں گے۔ جس میں سبسڈی کا تناسب 80 فیصد رقم حکومت ادا کرے گی اور بقایا 20 فیصد رقم کسان کو ادا کرنا پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 500 فش کیجز کسانوں کو فراہم کئے گئے اور اس سال کے لیے موجودہ پانیوں کے لیے الاٹ کردہ کیجز کی تقسیم مکمل کر لی گئی ہے اور اگلے دو سالوں میں 2 ہزار فش کیجز فی سال کی بنیاد پر سبسڈی کے تحت دلچسپی رکھنے والے حضرات میں تقسیم ہوں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے۔ سید صمصام علی بخاری نے کہا کہ اس منصوبے سے 6 ہزار میٹرک ٹن مچھلی کی پیداوار میں اضافہ ہو گا اور وہ لوگ جن کے پاس زمین نہیں ہیں ان کے لیے سرکاری پانی میں مچھلی پالنے کی سہولت دے کر بہتر روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اوراس کے علاوہ پرائیویٹ سیکٹر میں اپنے ذرائع سے سرکاری پانی میں میں فش کیج لگانے کا رجحان بھی بڑھے گا۔