لاہور(وقائع نگار)صوبائی وزیر لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ حسین بہادر دریشک نے ساہیوال میں لائیو سٹاک دفاتر اور ڈائیگناسٹک سنٹر کا معائنہ کیا اور لائیوسٹاک افسران اور فیلڈ فورس سے فیلڈ وزٹس اور مویشیوں کی ویکسی نیشن بارے دریافت کیا ۔ انہوں نے افسران کو دفاتر میں بیٹھنے کے بجائے فیلڈ میں جاکر مویشی پال کسانوں کی رہمنائی کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر محکمہ کی کارکردگی جانچنے کیلئے فیلڈ میں نکلا ہو ں۔ لائیوسٹاک کا شعبہ ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ۔