لاہور(خصوصی نامہ نگار)صوفی مجلس عمل کا‘‘امن سب کیلئے’’ہی صوفیا کاپیغام ہے ۔خواجہ محمودفریدالدین نے مرکزی دفترمیں علماومشائخ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان جس نازک دور سے گزر رہاہے ان مسائل کاحل صرف مذاکرات سے ہے ۔ملک کی سالمیت وبقاء کیلئے کلیدی رول ادا کرنے کیلئے تیار ہیں ۔کانفرنس میں پیر علی رضا گیلانی آستانہ میاں میر،پیر اختر رسول آستانہ حق باہو،پیر جمیل الرحمان آستانہ کامونکی،پیر شہباز قلندری آستانہ شاہ عنایت قادری،بابااسلم حیدری آستانہ قادری قلندری،پیر سیدشہسوارقادری،علامہ محمد علی،علامہ حسین گولڑوی،علامہ مفتی شبیر انجم،علامہ شبیر احمد،بابا معظم چشتی،علامہ فاروقی سعیدی ،چوہدری ارشد گجرصدر امن کمیٹی،چوہدری یونس آل پاکستان مسلم لیگ سمیت شرکاء نے ’’امن سب کیلئے‘‘ پروگرام کو سراہتے ہوئے صوفی مجلس عمل کے ساتھ ملکر کام کرنے کا عہد کیا۔ اس موقع پر آئندہ کی حکمت عملی کیلئے لائحہ عمل بھی بنایا گیا۔