کابل (اے پی پی + نوائے وقت رپورٹ) کابل میں سردار محمد داؤد خان ملٹری ہسپتال کے قریب دھماکوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی ہے۔ یہ بات چینی خبر رساں ادارے نے داعش کے ایک بیان کے حوالے میں بتائی۔ 2 دھماکوں کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور تقریباً 50 زخمی ہو گئے تھے۔ طالبان کے سینئر کمانڈر حمد اﷲ مخلص کابل کے ملٹری ہسپتال میں دھماکے سے جاں بحق ہو گئے۔ حمد اﷲ مخلص افغانستان میں طالبان اقتدار کے بعد جاں بحق ہونے والے سینئر عہدیدار ہیں۔
داعش
کابل دھماکے‘ داعش نے ذمہ داری قبول کر لی‘ مرنیوالوں میں سینئر طالبان کمانڈر شامل
Nov 04, 2021