لاہور(سپیشل رپورٹر) مفتی اعظم پاکستان ابو البرکات قادری کے فرزند و خلیفہ صاحبزادہ سید مسعود احمد رضوی کا سالانہ عرس 7نومبر بروزہفتہ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائیگا۔ اس حوالے سے آستانہ سید دیدار علی شاہ دہلی گیٹ میں بعد از نماز عشاء مرکزی تقریب کا انعقاد ہوگا۔ جس کی صدارت پیر سید نثار اشرف رضوی کریں گے جبکہ پیر سید مختار اشرف رضوی خصوصی طور پر شرکت کرینگے۔