دکھی انسانیت کی خدمت بہت بڑی عبادت ہے:محمداقبال ہنجرا

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) المصطفیٰ ویلفیئر سوسا ئٹی اور مصطفائی تحریک کے زیر اہتمام سندس فاؤنڈیشن میں زیرعلاج تھیلیسیمیا کے مریض بچوں میں عید میلاد گفٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اقبال ہنجرا،شبیر انجم مصطفائی، ملک نصیر نقشبندی، چوہدری شازب چٹھہ ودیگر نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت بہت بڑی عبادت ہے ،اس سلسلے میںسندس فاؤنڈیشن کا کردار مثالی ہے مصطفائی تحریک پاکستان میں مصطفائی معاشرہ کیلئے کام کر رہی ہے جس کیلئے قرآن و سنت کے ساتھ رشتہ مضبوط کرنا ضروری ہے۔اس موقع سندس فائونڈیشن کے چیئرمین حاجی محمد سرفراز غلام نبی انصاری اور عزیز باجوہ نے المصطفیٰ ویلفیئر سوسا ئٹی اور مصطفائی تحریک کے زمہ داران کو سندس فائونڈیشن کی لیبارٹریز کا وزٹ کرایا اور سندس فانڈیشن کے بارے میں بریفنگ بھی دی اور بتایا کہ تھیلاسیمیا کے مریض بچوں کی زندگی کا دارومدار اپ کی بلڈ ڈونیشن پہ ہے۔ ان کو اگر ہر پندرہ دن خون نہ ملے تو ان کی زندگی کا چراغ بجھ سکتا ہے۔ سندس فاونڈیشن میں اس وقت6ہزارمریض رجسٹرڈ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن