اجتماعی شادیوں کا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے:محمد قاسم خان

کامونکی ( نمائندہ خصوصی ) اجتماعی شادیوں کا مقصد مستحق افراد کی مدد کے جذبے کو پروان چڑھانا اور دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے،المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ و جماعت اہلسنت پاکستان کے زیراہتمام ابتک ایسے سینکڑوں نادار گھرانوں کی بچیوں کی شادیاں کر چکی ہیں جو اپنی جوان بیٹیوں کے ہاتھ پیلے کرنے کی استعداد نہیں رکھتے تھے۔ان خیالات کا اظہار سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان،مرکزی نائب امیر جماعت اہلسنت پاکستان الحاج امجد علی چشتی، چیئرمین المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ لندن عبدالرزاق ساجد،ناظم اطلاعات جماعت اہلسنت پاکستان نواز کھرل، عبدالرشید ارشد، مولانا خالد حسن مجددی ،سید نبیل الرحمن چشتی،سابق صدر انجمن طلباء اسلام پاکستان ارحم سلیم قادری اور محمد اسماعیل انعام نے گزشتہ روز المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ و جماعت اہلسنت پاکستان کامونکے کے زیراہتمام 63 اجتماعی شادیوں کی تقریب سے خطاب کرتے کیا۔تقریب میں شیخ شفیق خرم،شیخ خالد بشیر،رانا ناصر،شیخ اشفاق،حاجی ریاض چشتی،خواجہ سعید، عبدالمنان فاروقی، شیخ ظہیرالدین بابر، امیر افضل، سید امداد حسین، مولانا  شفیق رضوی، میاں عبدالشکور، لیاقت چشتی، عرفان حمید قادری،عبدالرشید رضوی،حافظ قاسم چشتی،رانا طارق سمیت سماجی،سیاسی و مذہبی شخصیت نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...