کوئٹہ (اے پی پی) کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل رحمان بلوچ کی زیر صدارت شہر میں لوکل بسوں کی ہڑتال اور ٹرانسپورٹ دفاتر کی ہزارگنجی منتقلی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عرفان نواز میمن، ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ ڈاکٹر یاسر بازئی، سیکرٹری کیو ڈی اے مراد کاسی، ڈی جی کیو ڈی اے نظام احمد، ایس ایس پی آپریشن اسد ناصر، سیکرٹری آر ٹی اے منظور احمد، ایس پی ٹریفک ملک جاوید اور ٹرانسپورٹ یونین کے عہدیداران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے متعلقہ اداروں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں چلنے والی لوکل بسوں کے متبادل اسٹینڈ اور نئے روٹ پرمٹ کے حوالے سے جامع پالیسی مرتب کرکے ٹرانسپورٹرز کے تحفظات دور کئے جائیں۔ شہر میں لوکل بسوں کے اسٹینڈ کے حوالے سے کیو ڈی اے زمین کے حصول کے لیے سروے کرکے ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرے۔جن لوکل بسوں کی حالت زار بہتر ہوگی انہیں روٹ پر چلنے کی اجازتِ ہوگی ۔
کوئٹہ: لوکل بسوں کی ہڑتال اوردفاتر کی ہزارگنجی منتقلی بارے اجلاس
Nov 04, 2021