غیر حاضری ناقابل برداشت‘اساتذہ کی کمی کو پوراکرینگے ‘محمد بلال 

لسبیلہ (نامہ نگار) ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن قلات ڈویژن محمد بلال نے کہا کہ اساتذہ طلباء کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیںبچے محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کرنے کی کوشش کریں اساتذہ کی غیر حاضری کو برداشت نہیں کیا جائے گا اساتذہ کی کمی کو جلد پورا کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع لسبیلہ کے مختلف اسکولوں کے دورہ کے موقع پر کیا ، انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان تعلیم کی بہتری کے لئے اقدامات کررہی ہے اور اسکولوں میں فرنیچر اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کرنے کی کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ لسبیلہ کے طلباء میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے صرف ان پر تھوڑی توجہ دی جائے تو دیگر علاقوں کی طرح لسبیلہ کے طلباء کی تعلیم میں بہتری آسکتی ہے انہوں نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں اور غیر حاضر ی سے اجتناب کریں انہوں نے کہا کہ جن اساتذہ نے بچوں کی تعلیم پر توجہ نہ دی ان اساتذہ کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی اور بچوں کو بھی سختی سے ہدایت کی کہ تعلیم حاصل کرنے کے لئے محنت کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن