لاہور (خصوصی نامہ نگار)حکومت پاکستان اورہائر ایجوکیشن کمیشن سے منظور شدہ تعلیمی بورڈ ’’مجمع العلوم الاسلامیہ ‘‘کے صوبائی (پنجاب)آفس کا افتتاح جامعتہ الرشید لاہورکیمپس میں کردیاگیا۔ اس سلسلے میں جامعتہ الرشید لاہور کیمپس میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں صوبہ بھر سے سینکڑوں مدارس کے جید علماء کرام اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔افتتاحی تقریب دو سیشن پر مشتمل تھی جسکی صدارت مجمع العلوم الاسلامیہ کے مرکزی صدر حضرت مولانا مفتی عبدالرحیم نے کی جبکہ ناظم اعلیٰ حضرت مفتی محمد اور ناظم تعلیمات مولانا فرحان نعیم نے تقریب کے شرکاء کو جامعۃالرشید اور مجمع العلوم الاسلامیہ کے نظام تعلیم و تربیت اور اس کی افادیت و اہداف سے آگاہ کیا اس موقع پرملحق مدارس میں الحاق کی اسناد بھی تقسیم کی گئی جبکہ غیرملکی اساتذہ اورطلباء نے نئے تعلیمی بورڈ کے قیام کو خوش آئند قراردیتے ہوئے واضح کیاکہ ماضی میں ان کی اسناد کو بیرون ممالک تسلیم نہیں کیاجاتاتھا لیکن مجمع العلوم الاسلامیہ کے قیام کے بعداس سے الحاق مدارس کی اسناد کو بیرون ممالک کی حکومتیںبھی تسلیم کررہی ہیںمقامی اراکین پنجاب اسمبلی پیر اشرف رسول اور میاں عبدالرؤف نے اپنے خطاب میں جامعتہ الرشید لاہور کیمپس کے قیام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دینی اداروں کا قیام اللہ تعالیٰ کی رحمت ہے۔ جامعتہ الرشید لاہور کیمپس کے قیام سے اسکا فیض پورے حلقے میں پھیلے گا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجمع العلوم الاسلامیہ کے مرکزی صدر حضرت مولانا مفتی عبدالرحیم نے کہاکہ مجمع العلوم الاسلامیہ سے منسلک افراد وفاق المدارس العربیہ کے خلاف نہیں بلکہ اسکی شاخ ہے جو دینی تعلیمی کے ساتھ ساتھ عصری تعلیمی تقاضوں کوبھی پورا کرئے گی۔ مجمع العلوم اسلامیہ کے ناظم اعلیٰ حضرت مفتی محمد نے کہاکہ جو تحریک شروع کی گئی ہے انشاء اللہ یہ اپنی منزل پر ضرور پہنچے گی مجمع العلوم اسلامیہ مدارس کو اصل نصاب کی طرف لیجائے گی جسکا فیض ناصرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں پھیلے ۔معروف عالم دین مفتی طارق مسعود کاکہناتھاکہ مجمع العلوم اسلامیہ کا قیام وقت کی ضرورت تھا جو دینی مدارس کو دینی تعلیمات کے علاوہ عصری تعلیمات سے بھی روشناس کروائے گا اورآنے والے دنوں میں اس کے معاشرے پر بہتراثرات مرتب ہونگے۔