لاہور (خصوصی نامہ نگار)لاہور ڈویلپمنٹ اتھار ٹی کے زیر اہتمام مختلف رہائشی سکیموں میں واقع چھ کمرشل و رہائشی پلاٹ مجموعی طور پر تین کروڑ 83 لاکھ44ہزار نوسوروپے میں نیلام کر دیئے گئے۔پلاٹوںکا نیلام عام ایل ڈی اے کمیونٹی سنٹرسوک سنٹر نیو گارڈن ٹائون میں منعقد ہوا۔نیلام عام میں جوہرٹائون میں واقع کمرشل پلاٹ نمبر798بی بلاک جی فور ایک کروڑ 17لاکھ 30ہزار پانچ سو روپے میں نیلام کیا گیا۔اس کے علاوہ کمرشل پلاٹ نمبر281اے ، بلاک اے تاج پور ہ 18لاکھ 15ہزار 600روپے میں نیلام ہوا ۔کمرشل پلاٹ نمبر 281بی بلاک اے تاج پورہ 17لاکھ 74ہزار800روپے میں نیلام ہوا۔کمرشل پلاٹ نمبر633/11 بلاک اے جوبلی ٹائون 75لاکھ 78ہزار روپے میں نیلام کیاگیا۔کمرشل پلاٹ نمبر633/2بلاک اے جوبلی ٹائون 62لاکھ 46ہزار روپے میں نیلام کیا گیااور رہائشی پلاٹ نمبر138 بلا ک ای جوبلی ٹائون 92لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔