کامونکی ( نمائندہ خصوصی ) حکومت کی ڈوبتی کشتی آخری ہچکولے لے رہی ہے بے شمار نوکریاں، روزگار اور کم آمدن لوگوں کو گھر دینے کے دعویدار حکومت اپنے ہی بولے ہوئے جھوٹوں کے پہاڑکے نیچے دب کر رہ گئے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین سبزی منڈی کامونکے حاجی عاشق حسین پہلوان اور سماجی سیاسی رہنما چودھری صادق سندھو نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو سستی اشیا خوردونوش اور بجلی گیس سستی فراہم کرنے کے جھوٹے دعوے کرنیوالوں نے متعدد بار اشیا خوردونوش سے لیکر بجلی،پٹرول،گیس کے ریٹس میں اضافہ کیا۔
حکومت کی ڈوبتی کشتی آخری ہچکولے لے رہی ہے: عاشق حسین
Nov 04, 2021