دورہ بنگلہ دیش:قومی سکواڈ کا اعلان ورلڈکپ سیمی فائنل کے بعد کرنے کا فیصلہ

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ بنگلہ دیش کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے بعد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام اور ٹیم کی تمام تر توجہ ورلڈ کپ پر ہے، اس لئے پی سی بی ایونٹ کے دوران کسی بھی قسم کے اعلان سے گریزاں ہے۔میگا ایونٹ کے سیمی فائنلز 10 اور 11 نومبر کو طے ہیں جبکہ فائنل چودہ نومبر کو کھیلا جائیگا۔ پاکستانی ٹیم پروگرام کے مطابق 15 نومبر کو دبئی سے بنگلہ دیش روانہ ہوگی۔پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ ٹکٹوں کی بکنگ پہلے سے کرائی جاچکی ہے اور پاکستان نے بنگلہ دیش کیخلاف پہلا ٹی 20 میچ 19 نومبر کو کھیلنا ہے، فی الحال ڈھاکہ روانگی کے پلان میں کسی قسم کی تبدیلی زیر غور نہیں۔ تاہم فائنل جیتنے کی صورت میں کوشش کی جائیگی کہ دبئی سے لاہور یا کراچی ایک دو گھنٹوں کے ٹرانزٹ کرنے کے بعد ٹیم ڈھاکہ جائے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...