لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی سکواڈ میں شامل سات کھلاڑی جمعرات کو آئی سی سی اکیڈمی میں ٹریننگ کریں گے۔نمیبیا کے خلاف پلیئنگ الیون میں شامل کھلاڑی جمعرات کو بھی آرام کریں گے۔یہ گیارہ کھلاڑی ٹریننگ سیشن میں حصہ نہیں لیں گے۔ٹریننگ سیشن کا آغاز دوپہر 2 بجے ہوگا۔