فیروزوالا (نامہ نگار) لاہور ہائیکورٹ نے اپنے ماتحت عدلیہ کے او ایس ڈی بننے والے عدالتی افسروں سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس ضمن میں ڈائریکٹر جنرل ڈسٹرکٹ جوڈیشری لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ ججوں کو ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ضلع کی سطح پر او ایس ڈی بننے والے اور معطل ہونیوالے عدالتی افسروں سے فوری طور پر سرکاری گاڑیاں واپس لے لی جائیں تاہم اس فیصلہ کا اطلاق تنخواہ کی غرض سے کسی ضلع میں او ایس ڈی بنائے جانیوالے عدالتی افسروں کے علاوہ نئی تقرری کے منتظر عدالتی افسروں پر نہ ہوگا۔
ماتحت عدلیہ کے اوایس ڈی بننے والے افسروں سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کا فیصلہ
Nov 04, 2021