لاہور(نامہ نگار)سٹی ٹریفک پولیس نے سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے مہم کے دوران دھواں چھوڑنے والی 8 ہزار 111 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔ ٹریفک پولیس اور محکمہ ماحولیات کی مشترکہ ٹیموں نے بھی431 گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی اور 5 لاکھ سے زائد جرمانہ کئے گئے۔ بابو صابو چوک اور جناح ٹرمینل ٹھوکر نیاز پر اینٹی سموگ ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔
دھواں چھوڑنے والی 8111 گاڑیوں کیخلاف کارروائی
Nov 04, 2021