راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید اقبال سپرا نے راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام سال 2021میںہونے والے فرسٹ ائیر کے امتحانات کے نتائج سے وقت سے پہلے منظر عام پر لانے والے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہ ہونے کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت کے دوران پولیس سے 11نومبر کو رپورٹ کرتے ہوئے ملتوی کر دی ، راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے اسٹنٹ کنٹرولر سیکریسی خالد سرو ر اعوان نے فاضل عدالت میں 22-Aکے تحت درخواست دائر کرتے ہوئے سی پی او راولپنڈی، ایس ایچ او مورگاہ اور تفتیشی آفیسر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیاہے کہ تعلیمی بورڈ کے فرسٹ ایئر کے امتحانات وقت سے پہلے منظر عام پر آنے سے بورڈ کی ساکھ کو نقصان پہنچا، عدالت نے سماعت کے دوران پولیس رپورٹ طلب کرلی۔