اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)اے ایس پی ٹریفک عائشہ گُل نے بدھ کواسلام آباد ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرزکا دورہ کیا اور مختلف شعبوں کی سپیشل چیکنگ کی اور کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کامشن روڈ کے ساتھ ساتھ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیت کو عوام کی خدمت کے لئے مہیا کرنا ہے اے ایس پی نے ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس ون ونڈو ہال،ڈرائیونگ ٹیسٹ ایریا،آئی ٹی پی ریڈیو ایف ایم 92.4سمیت دیگر برانچوں کی سپیشل چیکنگ کی اورسٹاف کو اپنی کاردکردگی مزید بہتر بنانے کیلئے ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد ٹریفک پولیس ملک بھر میں ایک ماڈل فورس کی حیثیت سے جانی جاتی ہے لہذا آئی ٹی پی کے افسران و جوان دوران ڈیوٹی شہریوں کے ساتھ مہذب طریقے سے پیش آئیںڈرائیونگ کے حصول کے لئے آنے والے شہریوں کو ایک چھت تلے ہر ممکن سہولیات فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے مساوی سلوک رکھا جائے اور ڈر ائیونگ ٹیسٹ میں میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھا جائے ۔