وہاڑی (نامہ نگار)لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی نے کہا ہے کہ بنچ اور بار کی بہترین ورکنگ ریلیشن شپ انصاف کی فراہمی کے لئے بہت ضروری ہے وکلاء کے منتخب قائدین اس سلسلہ میں مؤثر کردار ادا کرکے مسائل کی نشاندہی کریں ترجیحی بنیادوں پر حل کروں گا وہ پنجاب بار کونسل کے ممبر راؤ شیراز رضا صدر بار ندیم اکرم پرویز جنرل سیکرٹری سردار مصور خان بلوچ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کررہے تھے چیف جسٹس نے مزید کہا کہ وکلاء برادری مقدمات جلد نمٹانے میں تعاون کریں تاکہ بروقت انصاف کی فراہمی یقینی ہو انصاف میں تاخیر سے متاثرہ فریق دل برداشتہ ہوجاتا ہے وفد جس میں مہر شیر بہادر لک فیاض خان لکھویرا چودھری شہزاد نواز چودھری نزیر احمد آرائیں اور سجاد احمد بھی شامل تھے ۔