جلہ جیم ( نامہ نگار) گیس کنکشن لگوانے کے لیے محکمہ سوئی گیس کو درخواست جمع کروانی پڑتی ہے جسکا تین سال بعد میرٹ لسٹ میں نام آنے پر ڈیمانڈ نوٹس بنایا جاتا ہے اسکو ادا کرنے کے باوجود ایک سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود محکمہ سویی گیس کنکشن میٹر‘ سروس لگانے کی بجاے صارفین کو دفتروں کے دھکے کھانے پر مجبور کرتا ہے شہری ڈیمانڈ نوٹس ادا ہونے کے باوجود بھی دھکے کھا رہے ہیں جبکہ گیس سروس لگانے والی ٹیمیں من پسند علاقوں میں کام کر رہی ہیں شہریوں میاں دلاور حسین‘ رحیم بخش‘حاجی محمد صدیق‘ ماسٹر بدردین‘ محمد افتخار میانہ‘ محمد عرفان‘ رانا خوشی محمد‘ محمد احمد ظفر‘ ملک محمد کامران‘ مجاہد میانہ‘ منور شاہ‘ ملک محمد ارشاد نے ایم ڈی لاہور اور جی ایم سوئی گیس ملتان سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔
جلہ جیم میں سوئی گیس کنکشن لگوانا خواب بن گیا
Nov 04, 2021