ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ ترخشک اور رات کو سرد رہے گا

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے وقت موسم زیادہ ترخشک اور رات کو سرد رہے گا۔تاہم گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا کے چند اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔آج صبح ریکارڈکیاگیابعض شہروں کادرجہ حرارتاسلام آباد دس ڈگری سینٹی گریڈلاہور سولہکراچی چوبیسپشاور تیرہکوئٹہ اور گلگت پانچمری اورمظفر آباد آٹھ ڈگری سینٹی گریڈبھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر ،جموں ،پلوامہ ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور موسم خشک رہنے جبکہ Leh میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود اورموسم انتہائی سرد رہنے کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن