ہر معاملے میں کیڑے نکالنا سیاسی مخالفین کا مشن بن چکا ہے.گور نر پنجاب

Nov 04, 2021 | 17:37

ویب ڈیسک

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ہر معاملے میں کیڑے نکالنا سیاسی مخالفین کا مشن بن چکا ہے۔120 ارب روپے کا ریلیف پیکج حکومت کا غر یبوں کیلئے تاریخی اقدام ہے۔ ا نشا اللہ عوام کو تمام مسائل سے نجات دلائیں گے۔ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کو بھی اپنا آئینی اور جمہوری کردار ادا کر نا چاہیے۔حکومت ٹکراؤ نہیں سب کو ساتھ لیکر چلنا چاہتی ہے۔(ق)لیگ سمیت تما م اتحادی جماعتیں بھی حکومت کیساتھ ہیں۔ الیکشن 2023میں ہی ہوں گے۔ وہ گور نر ہاؤس لاہور میں مختلف اضلاع سے آنیوالے تحر یک انصاف کے وفود سے گفتگو کررہے تھے۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں, اتحادی جماعتیں بھی حکومت کیساتھ کھڑی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں پہلی بار حکومت کے خلاف احتجاج نہیں کر رہیں اس سے پہلے بھی مولانا فضل الر حمن سمیت دیگر اپوزیشن جماعتیں مارچ اور احتجاج کر چکیں ہیں مگر وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوئیں اب بھی وفاقی اور پنجاب حکومت کو اپوزیشن کے کسی بھی عمل سے کوئی خطر ہ نہیں۔گورنرنے کہا کہ بدقسمتی سے اپوزیشن جماعتیں ملکی اور عوامی مفادات کی بجائے ذاتی اور سیاسی مفادات کو تر جیح دیتی ہیں اس لیے اپوزیشن جماعتیں انتخابی اصلاحات کے معاملے پربھی رکاوٹیں ڈال رہی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ملک میں آئندہ عام انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے ملک میں انتخابی اصلاحات ضروری ہیں جس کے لیے اپوزیشن کو بھی یقینی طو رپر اپنا کردار ادا کر نا ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت انتخابی اصلاحات کے معاملے پر سب کو ساتھ لیکر چلنا چاہتی ہے۔ گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ملک سے غر بت، مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل کا خاتمہ حکومت کی اولین تر جیح ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ معاشی مسائل کے باوجو د حکومت نے پہلے بھی غر یب عوا م کو احساس پروگرام کے ذریعے ریلیف دیا ہے اور اب بھی وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے120ارب روپے کا ریلیف پروگرام غر یب عوام کیلئے تحفہ ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ انشا اللہ موجودہ حکومت عوام سے کیے جانیوالے وعدوں کے مطابق ملک سے مہنگائی اور دیگر مسائل کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی گر فتاریوں اور انکو تشدد کے نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات سو فیصد درست ہے کہ نر یندر مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے بھارتی افواج نے کشمیر یوں کیخلاف مظالم کو تیز کر دیا ہے اور کشمیر یوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے جو دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ دنیا اور خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل کل نہیں آج لازم ہوچکا ہے 
#/S

مزیدخبریں