صدر ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے آج پشاور میں ملاقات کی۔انہو ں نے صوبے خصوصا ضم شدہ قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ معاونین کے بغیر ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے قبائلی اضلاع کی ترقی اور قبائلی عوام کی فلاح و بہبود سے متعلق حکومتی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ صدرمملکت اور گورنر نے خیبرپختونخوا کے اعلی تعلیم کے اداروں میں انتظامی اور مالیاتی اصلاحات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔اس سے پہلے صدر ڈاکٹر عارف علوی جب دو روزہ دورے پر پشاور پہنچے تو گورنر شاہ فرمان نے اور خیبرپختونخوا حکومت کے دوسرے اعلی حکام نے ان کا استقبال کیا۔
صدرمملکت اورگورنرخیبرپختونخواکاصوبےمیں ترقیاتی منصوبوں پرتبادلہ خیال
Nov 04, 2021 | 21:56