پنجاب حکومت نے ایڈیشنل آئی جی گریڈ 21 اور ڈی آئی جی گریڈ 20 عہدہ کے 20 اعلی افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے

Nov 04, 2021 | 22:25

Azhar ul Haq Wahid

لاہور( سٹی رپورٹر ) پنجاب حکومت نے ایڈیشنل آئی جی گریڈ 21 اور ڈی آئی جی گریڈ 20 عہدہ کے 20 اعلی افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے، تبدیل ہونے والوں میں سی سی پی او لاہورسمیت متعددریجنل پولیس افسران شامل ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی انویسٹیگیشن برانچ پنجاب فیاض دیو کو تبدیل کر کے سی سی پی او لاہور ییان پر تعینات غلام محمود ڈوگر کو تبدیل کر کے ایڈیشنل آئی جی لاجسٹک ایند پروکیورمنٹ ،وہاں سے ایڈیشنل آئی جی لاجسٹک شاہد حنیف کو تبدیل کر کے ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول،ڈی آئی جی انویسٹیگیشن لاہور منیر احمد شیخ کو ایڈیشنل آئی جی انویسٹیگیشن کا اضافی چارج ، ڈی آئی جی انویسٹیگیشن لاہور شارق جمال کو تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے انھیں ایس اینڈجی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر پنجاب شہزادہ سلطان کو تبدیل کر کے ڈی آئی جی انویسٹیگیشن لاہور ،ڈی آئی جی بہاولپور رینج زبیر دریشک کو تبدیل کر کے ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر پنجاب،ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ شیر اکبر کو تبدیل کر کے آر پی او بہاولپور،ڈی آئی جی سپیشل برانچ مرزا فرحان بیگ کو تبدیل کر کے ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون،تقرری کے منتظر ڈی آئی جی منیراحمد شیخ کو ڈی آئی جی وی وی آئی پی سکیورٹی سپیشل برانچ،ڈی آئی جی آپریشن لاہور کیپٹن(ر) محمدسہیل چوہدری کوتبدیل کر کے ڈی آئی جی ٹیکنیکل پروکیورمنٹ، سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسن یونس کو تبدیل کر کے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور،اے آئی جی لاجسٹک اطہر اسماعیل امجدکو تبدیل کرکے سٹی پولیس آفیسرراولپنڈی،آرپی او ڈی جی خان کیپٹن(ر) محمدفیصل راناکوتبدیل کر کے آرپی او سرگودھا،وہاں پر تعینات اشفاق احمدخان کو آر پی او راولپنڈی، راولپنڈی مین تعینات آرپی اوعمران احمرکو تبدیل کرکے آرپی او گوجرانوالہ، ڈی آئی جی آئی ٹی محمد وقاص نذیر کو تبدیل کر کے آرپی او ڈی جی خان، تقرری کے منتظر اقبال داڑا کوڈی آئی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی،تقرری کے منتظر قمرالزمان کو ڈی آئی جی ایڈ منسٹریشن جنوبی پنجاب اورتقرری کے منتظر رائو عبد الکریم کو ڈی آئی جی ڈپٹی کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری تعینات کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں