نیشنل بینک آف پاکستان نے ورلڈ بیسٹ بینک ایوارڈزجیت لیا

Nov 04, 2022


کراچی(کامرس رپورٹر)نیشنل بینک آف پاکستان  نے 2022 کیلئے ایشیا پیسفک میں بہترین بینک کا ایوارڈ جیت لیا۔ گلوبل فنانس نے اپنے 29 ویں سالانہ بیسٹ بینک ایوارڈز کا اعلان کیا۔ گلوبل فنانس بینکوں اور مالیاتی خدمات فراہم کرنے والے دیگر اداروں میں سے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو باقاعدگی سے منتخب کرتی ہے۔ این بی پی پاکستان کا پہلا بینک ہے جس نے اپنی کارکردگی کیلئے بطور بینک یہ ایوارڈ جیتا ہے کیونکہ این بی پی نے مشکل مالیاتی مارکیٹس میں صارفین کی ضروریات کو بڑے احسن طریقے سے پورا کیا اور مستقبل کی کامیابی کیلئے بنیاد رکھتے ہوئے مضبوط مالی نتائج حاصل کیے۔ایوارڈ تقریب کا انعقاد آئی ایم ایف/ ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں کے دوران واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل پریس کلب میں ہوا۔ صدر جوزف گیاراپتو، گلوبل فنانس نے سید فرحان احمد ( کنٹری ہیڈ، یو ایس اے ) این بی پی کو پاکستان میں بہترین بینک کا ایوارڈ پیش کیا۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فرحان احمد کا کہنا تھا کہ ہمارا لئے یہ معتبر ایوارڈ کا حصول اعزاز کی بات ہے جو بطور قومی بینک مصنوعات، اسٹریٹجک تعلقات اور متحرک طرز عمل میں ہمارے عزم اور جدت کا عکاس ہے۔

مزیدخبریں