مقبوضہ کشمیر میں زعفران کی پیداوار میں 30 فیصد اضافہ


پلوامہ(پی پی آئی)زعفران دنیا کے مہنگے ترین مسالحوں میں سے ایک ہے اور اسے مصالحہ جات کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔ اس کی قیمت 1.5 لاکھ سے 2.5 لاکھ روپے فی کلو کے درمیان ہے۔مقبوضہ کشمیر کے پلوامہ ضلع میں ہزاروں کسان اور ان کے خاندان آجکل زعفران کی فصل کی کٹائی میں مصروف ہیں، حکام اور کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ بروقت بارش کی وجہ سے اس سال پیداوار اور معیار میں بہتری دیکھی جا رہی ہے۔مقبوضہ وادی کے پاتال باغ گاؤں میں اس سال زعفران کی فصل کے جامنی رنگ کے پھول اور ان کا زعفرانی رنگ بہتر رنگ اور سائز کا ہے کیونکہ اگست میں کاشت کے بعد وادی میں بروقت بارشیں ہوئی  تھیں۔ ایک کسان نے میڈیا کو بتایا کہ  پچھلے سال میں نے 100 تولہ (1 کلو) زعفران کی کاشت کی تھی اور اس سال  1.5 کلو سے تجاوز  کی امید ہے۔ ڈار کا کہنا ہے کہ اس سال وہ 1 کلو پھولوں سے 25 گرام زعفران حاصل کر رہے ہیں جو پچھلے سال 18 گرام تھا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...