مزید 3کشمیری  شہید: عالمی براداری ریاستی دہشتگردی پر بھارت کو جوابدہ ٹھرائے احسن اونتو 

Nov 04, 2022

نئی دہلی، سری نگر (کے پی آئی+ اے پی پی) بھارت کے غیر قانونی قبضے والے کشمیر میں محاصرے اور تلاشی کارروائیاں جاری ہیں۔ ضلع پونچھ میں آپریشن کی آڑ میں مزید 3 نوجوان شہید کر دیئے۔  کشمیری قیدیوں کو جیلوں میں رکھنے کی گنجائش کم پڑ گئی ہے جس کے باعث ریاسی، بانڈی پورہ  اورکٹھوعہ میں تین نئی جیلیں تعمیر کی جائیں گی۔ بھارتی حکومت نے کشمیری قیدیوں کی ایک بڑی تعداد کو بھارتی جیلوں میں بھی  منتقل کر رکھا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ جات نے جیلوں میں قیدیوں کی صورت حال سے متعلق رپورٹ ہائی کورٹ میں جمع کرا دی ہے۔ دوسری جانب بھارتی حکومت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی انسداد دہشت گردی کمیٹی  میں اعتراف کیا ہے کہ جموں وکشمیر میں عسکریت پسندی پھر بڑھ رہی ہے۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق چند دن قبل ممبئی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی انسداد دہشت گردی کمیٹی کا  اجلاس بھارتی میزبانی میں ہوا۔ اجلاس میں بھارتی حکومت نے کہا کہ کشمیر میں تشدد کی سطح بڑھ گئی ہے۔ بھارتی حکومت نے پاکستان کے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے نکالنے کی مخالفت کی اور دعوی کیا کہ اس کا اثر جموں وکشمیر پر پڑے گا۔ جبکہ ضلع بانڈی پورہ کے گائوں بونیار میں ایک کشتی الٹنے کے بعد ولر جھیل میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش برآمد کر لی گئی ہے۔ صبح کشتی الٹنے کے بعد تین افراد جھیل میں ڈوب گئے تھے۔  ادھر آگ چیوا گائوں میں ایک رہائشی مکان میں لگی۔ واقعہ میں 2 افراد زخمی ہو گئے جبکہ فائر ٹینڈرز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ زیر قبضہ  کشمیر میں انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس جموں و کشمیر کے  محبوس چیئرمین محمد احسن اونتو نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ کشمیر  میں جاری ریاستی دہشت گردی پر بھارت کو جوابدہ ٹھہرائیں۔
3 کشمیری شہید

مزیدخبریں