طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل رک گیا معاون خصوصی خیبر پی کے محمد علی سیف


پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے بتایا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل رک گیا ہے۔ جس میں اسی ماہ مذاکراتی عمل میں پیش رفت ہوگی۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ صوبائی حکومت کو مالی مسائل کا سامنا ہے۔ واجبات بر وقت مل جائے تو مسائل حل ہو سکتے، 25 ارب روپے وفاق نے روک رکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کے ساتھ دو رسمی ملاقاتیں ہوئیں ہیں، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پہنچنے کی کوئی جلدی نہیں، لانگ مارچ میں مزہ لے رہے ہیں، عمران خان کے حکم پر دس ماہ کیا دس سال تک بیٹھیں گے۔
بیرسٹر سیف

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...