سابق ڈپٹی سپیکر دوست مزاری مزید ایک روزہ ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے

Nov 04, 2022


 لاہور (خبرنگار) عدالت نے اراضی قبضہ کیس میں سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کے 10روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم کو ایک روزہ ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کی تحویل میں دیدیا۔ لاہور کی ضلع کچہری میں اینٹی کرپشن نے دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر سابق ڈپٹی سپیکر دوست مزاری کو دوبارہ پیش کیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو وکیل دوست مزاری نے دلائل دیئے کہ اینٹی کرپشن نے سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا، ایف آئی آر قانون کے برعکس درج ہوئی ،ریکارڈ برآمد کرنے کی بنیاد پر ریمانڈ لیا جارہا ہے۔ اینٹی کرپشن نے مزید تحقیقات کے لیے دوست مزاری کے 10روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا جسے بعد میں سناتے ہوئے دس روزہ ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی گئی اور ملزم کو ایک روزہ ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کی تحویل میں دیدیا گیا۔
مزاری /ریمانڈ

مزیدخبریں