لاہور (این این آئی) پنجاب حکومت نے افسروں کے تقرر و تبادلے کر دئیے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل کمشنر (کوارڈینیشن) طارق محمود کو جنرل منیجر ٹورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن، یہاں پر تعینات کیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر خان کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن ساجد ترمذی کو ایڈیشنل سیکرٹری پنجاب کوآپریٹو بورڈ یہاں پر تعینات زوہیب مشتاق کو ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب، ایجوکیشن فائونڈیشن، ڈائریکٹر (ایڈمن) پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی محمد خالد مسعود فاروقہ کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے، ڈائریکٹر (آپریشنز) ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی محمد فیصل سلیم کو ڈائریکٹر (ایڈمن ) پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، منیجنگ ڈائریکٹر چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی مہر خالدکو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے جبکہ ایڈیشنل کمشنر (ریونیو) بہاولپور طارق محمود بخاری کو منیجنگ ڈائریکٹر چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعینات کر دیا گیا۔
تبادلے