لاہور (سپیشل رپورٹر) (ٹیوٹا) ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ وکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے ملازمین نے گذشتہ روز بھی اپنے مطالبات کے حق میں لاہور پریس کلب کے باہر دھرنا دئیے رکھا، ملازمین نے ڈسپیرٹی الائونس کے حصول کے لیے آج وزیر اعلی ہائوس جانے کا اعلان بھی کر دیا۔ ملازمین نے گذشتہ روز دن بھر پریس کلب لاہور کے سامنے دھرنا دئیے رکھا، مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ ٹیوٹا ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں پلے کارڈز اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر دیں گے مگر مطالبات کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، احتجاج جاری رکھیں گے۔
ٹیوٹا مظاہرین
ٹیوٹا ملازمین کا پریس کلب کے باہر دھرنا‘ آج وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کا اعلان
Nov 04, 2022