راولپنڈی/ لاہور (جنرل رپورٹر+سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسوں کے خلاف درخواست پر فریقین سے 8 نومبر کو تحریری جواب طلب کر لیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب سمیت پورے ملک میں ڈینگی کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔ ابھی تک حکومت کی جانب سے ڈینگی پر قابو پانے کیلئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔ دوسری طرف راولپنڈی میںگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 42 افراد ڈینگی کے موذی مرض کا شکار ہو گئے۔ ڈینگی میں مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد 4394 تک پہنچ چکی ہے۔ الائیڈ ہسپتالوں میں داخل راولپنڈی کے ڈینگی مریضوں کی تعداد 92 ہے۔ اس سال ڈینگی کے باعث 3 افراد دم توڑ چکے ہیں۔ اس وقت بینظیر بھٹو شہید ہسپتال میں 46 مریض‘ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں 42 اور ہولی فیملی ہسپتال میں 36 مریض داخل ہیں۔
ڈینگی