میڈیکل ایجوکیشن میں مزید بہتری لانے کی اشد ضرورت ہے: گورنر


لاہور (سپیشل رپورٹر) دی یونیورسٹی آف لاہور میں یو سی ایم ڈی کے زیراہتمام چھٹی دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس آن ہیلتھ پروفیشنز ایجوکیشن کی اختتامی تقریب گزشتہ روز ہوئی جس میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں چیئرمین بورڈ آف گورنرز اویس رئوف، ڈپٹی چیئرمین عزیر رئوف، ریکٹر ڈاکٹر محمد اشرف و دیگر نے بھی شر کت کی ہے۔ انٹرنیشنل کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں میڈیکل ایجوکیشن میں مزید بہتر ی لانے کی اشد ضرورت ہے۔ ہم نے میڈیکل کے نصاب میں جدت لانے کے لیے وائس چانسلر یو ایچ ایس ڈاکٹر احسن وحید راٹھور کو ذمہ داری سونپی ہے، امید ہے مستقبل میں ہم اپنے سٹوڈنٹس کو بہترین میڈیکل نصاب دینے میںکامیاب ہوں گے۔ ہمارے ملک سے تقریباً 18ہزار کے لگ بھگ ڈاکٹرز صرف امریکہ میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ہمیں دنیا بھر میں مقابلہ کرنے کے لیے میڈیکل ایجوکیشن کا نصاب عالمی معیار کے مطابق بنانا ہوگا۔ اس میں میرا تعاون جس سطح پر بھی درکار ہوگا‘ فراہم کروںگا۔ عالمی معیار کا ہنر سٹوڈنٹس کو سیکھانا ہوگا۔ گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ یونیورسٹی آف لاہور سمیت دیگر تعلیمی اداروں نے بھی فلڈ ریلیف کے لیے بڑھ چڑھ کر کام کیا۔ کانفرنس کے اختتام پر مہمان خصوصی گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے چیئرمین اویس رئوف کے ہمراہ وائس چانسلر محمود ایاز، خالد مسعود گوندل، فاروق افضل سمیت پرنسپلز اور دیگر مہمانوں کو شیلڈز پیش کیں اور چیئرمین اویس رئوف نے مہمان خصوصی گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کو سوینئر پیش کیا۔
گورنر

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...