رائے ونڈ (نمائندہ نوائے وقت) رائے ونڈ میں روشنیوں کا شہر آباد ہو گیا۔ دنیا بھر سے لاکھوں فرزندان توحید دعوت و تبلیغ کیلئے رائے ونڈ پہنچ گئے۔ اجتماع کے پہلے روز شرکاء کی تعداد 5لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ عالمی اجتماع کے پہلے روز دور دراز سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا، شہر کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں سے گاڑیوں کو مشکلات کا سامنا، شہر کی اہم شاہراؤں سے تجاوزات کا صفایا ممکن نہ ہو سکا۔ ایل ڈبلیو ایم سی کے اہلکار سڑکوں کی صفائی میں مصروف نظر آئے، پولیس گاڑیاں گشت پر مامور رہیں، ریلوئے سٹیشن استقبالیہ کیمپ سے غیر ملکی مہمانوں کو حلقہ بیرون میں پہنچایا گیا، سلنڈر کی پابندی برقرار رہنے پر شرکاء اجتماعی کنٹین سے کھانا خریدتے رہے، مقامی ٹرانسپورٹرز نے منہ مانگے کرائے وصول کئے، ٹھوکر نیاز بیگ تا رائے ونڈ کا کرایہ 150روپے تک وصول کیا گیا۔ شہر میں سٹریٹ لائٹس روشن نہ ہونے سے شہرکی سڑکیں تاریکی میں ڈوبی رہیں، کم عمر رکشہ ڈرائیور تبلیغی کارکنان سے منہ مانگے کرائے وصول کرتے رہے۔
جھلکیاں