تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچانے کیلئے پرعزم: بلاول‘ چینی ہم منصب سے ملاقات 


بیجنگ (شِنہوا) چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ژی  نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ہے۔ وانگ نے   کہا کہ شہبازشریف  وہ پہلے غیر ملکی سربراہ ہیں جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے کامیاب انعقاد کے بعد چین کا دورہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دورہ  خصوصی دوستی اور چین کی  مجموعی سفارت کاری میں پاکستان کے اہم مقام کی مکمل عکاسی کرتا ہے۔ عالمی امن کے لیے چین کی ترقی ایک بڑھتی ہوئی قوت اور عالمی استحکام کے لیے ایک مضبوط عنصر ہے۔ ترقی کے اس عمل میں چین۔ پاکستان تعلقات کو نئی تحریک ملے گی جو ایک نئے دور میں داخل  ہو ں گے۔ چین پاکستان کو قدرتی آفات کے بعد تعمیر نو کے کاموں میں مدد فراہم کرتا رہے گا اور یہ کہ اقتصادی راہداری کی اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینے کیلئے کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اس موقع پر گفتگو میں حصہ لیتے ہوئے بلاول  زرداری نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی  20ویں قومی  کانگریس کی کامیابی پر چین کو مبارکباد دی۔ انہوں نے  کہا کہ اس کانگریس میں چین کی ترقی کا جو خاکہ تیار کیا گیا ہے وہ عالمی امن اور ترقی کے فروغ کے لئے  مستحکم  اور مثبت توانائی کو فروغ دے گا۔ انہوں نے کہا پرعزم ہیں تعلقات میں مسلسل نئی تحریک پیدا کر کے دو طرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن