جان جاتی ہے تو جائے‘ عمران پر آنچ  نہیں آنے دینگے: حملہ آور پکڑنے والا: ابتسام


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لانگ مارچ کے دوران کنٹینر پر فائرنگ کرنے والے مسلح شخص کو پکڑنے والے پاکستان تحریک انصاف کے کارکن ابتسام نے کہا ہے کہ  خان صاحب جب تک زندہ ہیں‘ آپ پر آنچ نہیں آنے دیںگے۔ وزیر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کارکن نے کہا میری جان جاتی ہے تو جائے‘ عمران خان پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ افسوس ہے پہلی گولی فائر ہونے سے قبل حملہ آور کو نہیں پکڑ سکا۔ فائرنگ کرنے والا شخص تیاری میں نہیں تھا‘ اس نے ایک فائر کیا۔ حملہ آور کا پستول آٹومیٹک تھا‘ جب پکڑا تو پستول سے فائر ہوتے رہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...