لاہور (آئی این پی) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ ہر صورت اسلام آباد پہنچے گا، ڈرنے والے نہیں، کہا تھا نہیں جھکوں گا، مزید ڈٹ کر مقابلہ ہوگا۔ جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں زخمی ہونے کے بعد سابق وزیراعظم نے اپنے ایک بیان میں حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ آج دن 11 بجے سے دوبارہ سے شروع ہو گا، لانگ مارچ ہر صورت اسلام آباد پہنچے گا، ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھاگنے یا ڈرنے والے نہیں، کہا تھا کہ نہیں جھکوں گا، اب پھر کہہ رہا ہوں مزید ڈٹ کر مقابلہ ہوگا۔
ڈرنے والے نہیں ، مارچ ہر صورت اسلام آباد پہنچے گا : عمران
Nov 04, 2022