نئی دہلی۔(اے پی پی)چینی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ بھارت نے فیز-2 بیلسٹک میزائل ڈیفنس ( بی ایم ڈی)انٹرسیپٹر اے ڈی ۔1میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت نے مشرقی ریاست اڈیشہ کے ساحل پر واقع عبدالکلام جزیرے سے ایک ہزار سے 2 ہزار کلو میٹر تک مار کرنے والے فیز-2 بیلسٹک میزائل ڈیفنس (بی ایم ڈی)انٹرسیپٹر اے ڈی ۔1میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ۔ رپورٹ کے مطابق اے ڈی ۔1ایک طویل فاصلے تک مار کرنے والا انٹرسیپٹر میزائل ہے جو طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں اور ہوائی جہازوں کیلو ایکسو-ایٹوموسفیرک اور اینڈو-ایٹوموسفیرک دونوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
بھارت میزائل تجربہ