امریکی حیاتیاتی لیبارٹریز کی تحقیقات کے لیے کمشن کے قیام کی روسی قرار داد مسترد

Nov 04, 2022


اقوام متحدہ   (اے پی پی):اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل یوکرائن میں امریکی حیاتیاتی لیبارٹریز کی تحقیقات  کے لیے  کمیشن کے قیام  کی   روسی قرارداد کو مسترد کر دیا۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یوکرائن میں امریکی حیاتیاتی لیبارٹریز کی تحقیقات  کے لیے ایک کمیشن کے قیام بارے  روسی قرارداد  کو مسترد کر دیا تاہم روس  اور چین نے اس دستاویز کے حق میں اور برطانیہ، امریکہ اور فرانس نے مخالفت میں ووٹ دیا  جبکہ  البانیہ، گبون، گھانا، بھارت، آئرلینڈ، کینیا، میکسیکو، ناروے اور متحدہ عرب امارات سمیت سلامتی کونسل کے بقیہ ارکان نے رائے شماری میں  حصہ نہیں لیا ۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ایک کمیشن قائم کرے جس میں سلامتی کونسل کے تمام ارکان شامل ہوں جو روس کی جانب سے امریکا اور یوکرائن کے لیے حیاتیاتی ہتھیاروں کے کنونشن کے تحت اپنی ذمہ داریوں  بارے  میں شکایات کی تحقیقات کرے۔  قرار داد کے تحت کمیشن کو 30 نومبر  تک کونسل کے لیے اپنی سفارشات دینا ہوں گی اور کنونشن پارٹی کے ممالک کو  28 نومبر تا 16 دسمبر  جنیوا میں ہونے والی نویں جائزہ کانفرنس   میں  تحقیقات بارے مطلع کرنا ہوگا۔اقوام متحدہ میں روس کے پہلے نائب مستقل نمائندے دمتری پولیانسکی نے کہا کہ مغربی وفود نے قراردادپر مذاکراتی عمل کو عملی طور پر سبوتاژ کیا ہے۔
قرارداد مسترد

مزیدخبریں